ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریو اولمپکس کے دوران لہرائے گئے قومی پرچم کو لے کر چین نے کیا اعتراض

ریو اولمپکس کے دوران لہرائے گئے قومی پرچم کو لے کر چین نے کیا اعتراض

Tue, 09 Aug 2016 11:21:44  SO Admin   S.O. News Service

 

بیجنگ،8اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس میں حصہ لے رہے چینی ٹیم نے تمغہ تقسیم تقریب کے دوران لہرائے گئے ملک کے پرچم سے متعلق شکایت آرگنائزنگ کمیٹی سے کی ہے۔چین کے ایک وفد نے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز سے کہا کہ وہاں لہرائے گئے پرچم ریو کے منتظمین نے تیار کیا تھا اور اس میں ستاروں کو غلط جگہ پر لگایا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کے سابق انجکشن یوگیوان نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم سینا وبو پر کل لکھا کہ اولمپک میڈل تقسیم اجتماعات کے دوران لگائے جا رہے چینی پرچم چین کے لوگ دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ پرچم پر لگائے گئے چار چھوٹے تاروں کی ترتیب صحیح نہیں ہے۔


Share: